موجودہ دور میں انحطاط ہر شعبۂ حیات میں ہے۔ ظاہری حد تک اگر دینداری ہے تو مسجد میں آمدورفت، نماز وروزہ اور وضع قطع کی حد تک ہے ۔ اگرچہ یہ بھی ایک حد تک مبارک وقابل تعریف عمل ہےمگر اس کے علاوہ دیگر امور کی جانب توجہ نہیں ہوتی۔ اخلاق، عادات واطوار، معاملت و معاشرت میں ایسی تبدیلی کہ اپنی حرکت وعمل سے دوسرے کو اذیت نہ ہو، اپنے عیوب پر نظر ہو اور رذائل کے اصلاح کی فکر ہو۔ اب اجتماعات ہیں، خانقاہیں ہیں، اوراد وظائف کی گرمی بھی ہےمگر اللہ سے سچا تعلق اور ایمان راسخ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے آثار واخلاق نظر نہیں آتے ۔