یہ تھا کتاب اللہ کا نبذ جس پر قرآن نے نکیر کی ہے، اب دیکھ لیجئے کہ آج کیا ہمارا معاملہ قرآن شریف کیساتھ ایسا ہی نہیں ہوگیا جو دیگر اہل کتاب کا اپنی کتابوں کے ساتھ تھا۔ العیاذ باللہ۔ اس وقت بھی لوگوں کا معاملہ کچھ اسی قسم کا دیکھا ہوگا، اس لئے شاہ صاحب نے اس پر نکیر فرمائی۔